پیدائش کو 144 برس مکمل: آج ملک بھر میں یومِ قائد ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیدائش کو 143 برس مکمل: آج ملک بھر میں یومِ قائد ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
پیدائش کو 143 برس مکمل: آج ملک بھر میں یومِ قائد ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

بانئ پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ قائد اعظم نے روشنیوں کے شہر کراچی میں 25 دسمبر 1876ء کو آنکھ کھولی۔

ملک بھر میں یومِ قائد کے موقعے پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آج  مختلف اداروں، افراد اور حکومت کی طرف سے قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔آپ کا پیدائشی نام محمد علی جناح تھا۔ 

شعبۂ سیاست میں قدم رکھنےسے نامور وکیل محمد علی جناح ؒ نے بیسویں صدی میں داخل ہوتے وقت آل انڈیا مسلم لیگ نامی سیاسی جماعت کی صدارت سنبھالی جس کی قیادت میں برصغیر  کے مسلمانوں نے پاکستان حاصل کیا۔

اس سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندو مسلم اتحاد کی بے حد کوشش کی، جس کے دوران انہوں نے مسلم لیگ و کانگریس کا میثاقِ لکھنؤ  کروایا، تاہم بہت جلد انہیں احساس ہوا کہ ہندو اور مسلمان کبھی ایک نہیں ہوسکتے۔

سیاست کی ابتدا سے ہی کانگریس کے اہم رہنما بن کر ابھرنے والے قائد اعظم نے 1920ء میں ہندومسلم اتحاد کا نعرہ چھوڑ کر کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ موہن داس گاندھی نے ستیاگرا مہم چلانے کا فیصلہ کیا جس پر انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

آل انڈیا مسلم لیگ نے دوسری جنگِ عظیم (1939 ء سے 1945ء تک) کے بعد قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں کی مختص نشستوں کی بڑی تعداد اپنے نام کی جس کے بعد ہندوستان کے 2 حصے کرکے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی گئی۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے قیام کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے  ہندوستان سے وطنِ عزیز ہجرت کرنے والے لاکھوں مہاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔

قیامِ پاکستان کے محض ایک ہی سال بعد 11 ستمبر 1948ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کا 71 برس کی عمر میں انتقال ہوا جبکہ دنیا آج بھی قائد اعظم کی سچائی، بردباری، ولولہ انگیز قیادت اور عزم و ہمت کی گواہی دے رہی ہے۔ 

Related Posts