لاہور: پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے گلوسٹر شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بطور اوورسیز کھلاڑی کھیلنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
پاکستانی گیند باز 2022 کے سیزن کے پہلے چند مہینوں کے لیے گلوسٹر شائر کے لیے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔
نسیم شاہ کو جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی دوبارہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے بلایا گیا تو وہ اس سے قبل واپس آ سکتے ہیں جس کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کی مڈل سیکس اور محمد رضوان کی سسیکس سمیت 2022 کے کاؤنٹی کنٹریکٹ کرنے واے متعدد کھلاڑیوں کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔
نسیم شاہ 2022 کے لیے گلوسٹر شائر کے تین اووسیز کھلاڑیوں میں شامل ہیں، آسٹریلیا کے اوپنر مارکس ہیرس نے تمام فارمیٹس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ نسیم کے ہم وطن ظفر گوہر سیزن کے ابتدائی مہینوں میں کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں:لوئر دیر کا نسیم شاہ کرکٹ کے افق کا روشن ستارہ