ناسا نے چاند پر تحقیق کیلئے پہلے روبوٹک روور کی تیاری شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکساس: ناسا نے چاند پر تحقیق کیلئے پہلے روبوٹک رووور وائپر کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے رووور کے اجزاء کو مربوط کرنے کیلئے پہلے چند مراحل مکمل کر لیے۔ آئندہ چند ماہ میں سب سسٹمز اور خصوصی سائنسی آلات شامل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پلاسٹک کے کچرے سے مفید مرکبات تیار کرنیکی راہ نکل آئی

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے چاند کی دریافت کیلئے اپنے مشن کو آرٹیمس کا نام دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل شدہ روور وائپر کو فنکشن، کارکردگی اور آپریشنل ٹیسٹس کی ایک سیریز سے گزارا جائے گا۔

ٹیسٹ کرنے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ روبوٹک روور چاند پر تحقیق و تفتیش کے عمل کیلئے تیار ہوجائے۔ مشن کا انتظام کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر میں کیا جارہا ہے۔

ایمز ریسرچ سینٹر میں سافٹ وئیر انجینئرز روور کے سامان کو تیار اور جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ سائنس ٹیم نومبر میں چاند پر انسان کے ایک بار پھر رکھنے کی تاریخ کی تیاری کیلئے تیز رفتار سائنسی آپریشنز کر رہی ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ روور کی تیاری کا مقصد چاند کے پانی اور دیگر ممکنہ وسائل کی تقسیم کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے ماحول کی تلاش کرنا ہے تاکہ انسان چاند پر زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔ 

Related Posts