نرگس نے 10 یوٹیوبرز اور ایک اداکارہ کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

پاکستان کی معروف ادا کارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، سائبر کرائمز سیل نے مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

دیکھئے ویڈیو: معروف فیمیل ٹک ٹاکر کے شاداب خان کیساتھ تعلقات میں رہنے کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مقدمہ میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

معروف اداکارہ نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، اداکارہ نے شوہر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔

Related Posts