قومی احتساب بیورو نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB
نیب نے فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب)نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا ہے ، فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے ، چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے لئے بڑی خبر آگئی ، قومی احتساب بیورو ( نیب)کراچی نے فضائیہ ہاؤوسنگ سکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے کیسز آ رہے ہیں جن سے یکطرفہ احتساب کے تاثر کی نفی ہوگی۔چیئرمین نیب

نیب کا کہنا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6ہزار سے زائد ہے، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13ارب روپے لگائے گئے تھے، چیئرمین نیب کی ہدایت پردوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Related Posts