شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

master plan for Karachi
شہر کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بنائے گئے ادارے کے پاس صرف دو ہی ماہرین دستیاب

کراچی :سرکاری ادارے لینڈ گریبر بن گئے ،شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

غیر قانونی الاٹمنٹ کے مرتکب ذمہ دارن کو قومی کو خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہچانے کے پیشِ نظر قانونی کاروائیوں کے لیے نیب کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آ ئندہ چند روز میں پورٹ قاسم اتھارٹی،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملیر کنٹونمنٹ بورڈ و دیگر اداروں کو محکمہ لینڈ اینڈ یوٹیلا ئزیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیے جا ئیں گے ۔سرکاری اراضی سے قبضہ نہ چھوڑنے اور الاٹمنٹ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کا انکشاف

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 769ایکڑ،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2071 ایکڑ،این ایل سی نے 3706 ایکڑ،سول ایوی ایشن نے 150ایکڑ،پورٹ قاسم اتھارٹی نے  3690 ایکڑ، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 8175ایکڑ ا،ملیر کنٹونمنٹ بورڈ نے 1522 ایکڑ،ایس ایس جی سی نے 60 ایکڑ،ملیر کینٹ نے 1522ایکڑ سرکاری راضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے حصول کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت عرصہ دراز تک غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک پیج پر آ چکے ہیں۔

اس ضمن میں نیب کو تمام تر قابضین کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی سفارشات پر عملدر آمد کرنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اراضی پر قابضین اداروں کیخلاف مرحلہ وار کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے قانونی کاروائیوں کوابتدائی مراحل میں داخل کرنے کامسودہ تیار کیا گیا ہے ۔

جس کے تحت چند روز میں مذکورہ اداروں کے سربراہان سے اراضی پر قبضے سے متعلق جوابات طلب کیے جائیں گے بعد ازاں درست تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھا ئیں جا ئیں گے۔

Related Posts