نیب نے جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :نیب نے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب کو ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام سے متعلق سماعت ہوئی۔

نیب نے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔دیگر ملزمان میں جام خان شورو کے فرنٹ مین محمد بچل، اصغر میمن، محمد حسین، امتیاز علی، شاہنواز سومرو، فدا حسین، سبحان علی، عبدالمالک کھتری، محمد انور ذیشان قریشی اور اختر علی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہار

نیب کی تفتیشی ٹیم نے جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ نیب افسر نے بتایا کہ جام خان شورو اور دیگر کیخلاف ریفرنس اپروول کے لیے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیج دیا ہے۔

جام خان شورو اور دیگر نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی۔ ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جام خان شورو کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جارہی ہیں۔

Related Posts