کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں محکمہ جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور درختوں کی کٹائی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کو ملزمان کیخلاف 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں محکمہ جنگلات کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور درختوں کی کٹائی سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریماکس دیئے محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سندھ کے جنگلات کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔ ان کے لیے درخت ہوں گے میرے لیے تو کاٹے گئے درخت اثاثے تھے۔قیام پاکستان کے بعد سندھ جنگلات کے لیے کتنی زمین رکھی گئی تھی، وہ نوٹیفکیشن بھی میں نے پڑھا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل