نیب نے ملک ریاض کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، 100 ارب روپے کی بدعنوانی کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب نے ملک ریاض کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، 100 ارب روپے کی بدعنوانی کا الزام
نیب نے ملک ریاض کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، 100 ارب روپے کی بدعنوانی کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نامور کاروباری شخصیت ملک ریاض کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جس میں ان پر 100 ارب روپے کی  کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے دائر کردہ ریفرنس میں الزام لگایا ہے کہ ملک ریاض بحریہ آئیکون ٹاور کی الاٹمنٹ غیر قانونی طور پر کروانے میں ملوث رہے جبکہ ریفرنس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیاہے۔

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے ساتھ ساتھ ان کے داماد زین ملک اور دیگر متعدد افراد ریفرنس میں نامزد ہیں جن میں عبدالسبحان میمن، یوسف بلوچ، ڈاکٹر ڈنشا، لیاقت قائم خانی، خواجہ شفیق اور دیگر کا نام شامل ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آئیکون ٹاور غیر قانونی طور پر رفاہی پلاٹ پر تعمیر کیا گیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے   رجسٹرار آفس میں دائر کردہ ریفرنس اسکروٹنی کے بعد معزز جج کو بھیجا جائے گا جبکہ ریفرنس میں قومی خزانے کو 1 کھرب کا نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ  این سی اے کی جانب سے ملک ریاض کے 9 اکاؤنٹس منجمد اور رقم پاکستان کو فراہم کرنے کے معاملے میں کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں 14 دسمبر کو ان سے سوال کیا گیا کہ اگر منی لانڈرنگ کی گئی اور برطانیہ نے ملک ریاض کے 9 اکاؤنٹس منجمد کردیے تو پاکستانی قوانین کے تحت ان کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟

مزید پڑھیں: ملک ریاض کیس سوِل  معاملہ،کوئی جرم نہیں کیا گیا، شہزاد اکبر

Related Posts