معروف نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن کراچی میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

alhaj yousuf memon
معروف نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن انتقال کر گئے

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، یوسف میمن کو گزشتہ ہفتے فالج کا اٹیک ہوا تھا۔

پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن کا انتقال ہو گیا، یوسف میمن گزشتہ ایک مہینے سے بیمار تھے،ان کو گزشتہ ہفتے فالج کا اٹیک ہوا تھا،الحاج محمد یوسف میمن کی نماز جنازہ کل بروز پیر نماز ظہر کے بعد پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پہ ادا کی جائے گی۔

الحاج محمد یوسف میمن کا شمار پاکستان کے نامور نعت خواں میں ہوتا تھا۔وہ نعت خوانی میں منفرد انداز رکھتے تھے، محمد یوسف نے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مدحت مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے لوگوں کے اذہان وقلوب کو معطر ومنور کیا۔

آپ کی مشہور نعتوں میں ’’معراج والے آقا من میں بساؤں، میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہےمجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے، جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں‘ و دیگر شامل ہیں۔

الحاج یوسف میمن کے انتقال سے پاکستان ایک معروف نعت خواں سے ہی نہیں بلکہ ایک عظیم انسان سے بھی محروم ہوگیا،محمد یوسف نے سوگواروں میں دو بیٹے اورایک بیٹی چھوڑی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےدنیا نعت کا عظیم ستارے اور معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، سعید غنی کا کہناتھا کہ الحاج یوسف میمن جنہیں بلبل مدینہ کا خطاب بھی حاصل تھا نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا ایک مقام رکھتے تھے۔

Related Posts