اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظورکرلی گئیں،قراردادوں میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس میں قائد ایوان شبلی فراز نے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیریوں کی قربانیوں پر اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف عالمی تحقیقات کرائی جائیں۔
قرارداد میں مطالبات کیے گئے کہ بھارت سیاہ قوانین واپس لےاور کشمیر میں جاری کرفیو ختم کیا جائے اور مسئلہ کشمیر پر او سی آئی کا خصوصی اجلاس فوری بلایا جائے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون خطے کے لئے خطرہ ہے، اعجاز احمد شاہ