بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون خطے کے لئے خطرہ ہے، اعجاز احمد شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India's war hysteria a threat to regional peace: Ijaz Shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کو خطے کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی افواج کے مظالم دنیا کو دکھائیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کا ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کا اپنا اور اتحادی جماعتوں کا اپنا اپنا منشور ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا ملکی خزانہ خالی تھا اب ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اورانشاء اللہ آنے والا وقت ترقی و خوشحالی کا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ بھارت نے کشمیر میں 6 ماہ سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ ہم 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند بات ہے۔ ہم کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکورٹی دیں گے۔

Related Posts