این اے 249ضمنی انتخاب، فارم 45 روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249ضمنی انتخاب، فارم 45 روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا
این اے 249ضمنی انتخاب، فارم 45 روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی: این اے 249ضمنی انتخاب، فارم 45 روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولنگ اسٹیشن نمبر 260،261 مومن آباد میں فارم45 نہیں دیئے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناصر الدین محمود سیکرٹری کراچی ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ پریذائڈنگ افسر فارم جاری کیے بغیر پولنگ اسٹیشن چھوڑ گئے۔

  واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کےقادرخان مندوخیل 6628 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 5567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ایل پی کے نذیر احمد 4782 ووٹ لے کر تیسرے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 3387 ووٹ لے کر چوتھے، پی ایس پی کے مصطفی کمال3375 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 3023 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آج انتخابی عمل اطمینان بخش رہاہے، امن وامان کی صورتحال بھی اکا دکا واقعات کے علاوہ مجموعی طور پر ٹھیک رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کچھ مقامات پر بدمزگی کی، آج کراچی کے عوام اس ظلم کا بدلہ لیں گے، جو شہباز شریف کے ساتھ کیا گیا تھا، مجھے آج کامیابی کا پورا یقین ہے، نواز شریف کے بیانیئے کوخو پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 249غیر حتمی نتائج:کراچی کے عوام نے عمران خان اور زرادری کو مسترد کردیا

Related Posts