پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed
پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آئیں گے تو اس معاملے پر سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی ضمانتیں ہورہی ہیں، ملک کی خدمت کرنے والے کو سزائے موت دی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سب سے حساس ادارہ، جس کے سر پر ملک چل رہا ہے، اس کی تضحیک کریں تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کی نرسری میں بڑے ہوئے ہیں، ان کی کوئی شناخت نہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی ایک شخص بتائیں جو کہے کہ پرویز مشرف کرپٹ ہے، میں اْس کے ساتھ میڈیا پر مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ فوج نے تین بار آئین کو بچائے رکھا، اب بھی امید ہے آئین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Related Posts