کراچی سے بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری، مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administrator Karachi Murtaza Wahab announces to give shops to encroachment victims

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں، گلیوں اور شاہراہوں سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے جس کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیفنس میں فیز 6 کے علاقے سے پانی کو پمپ کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔

پیغام کے مطابق سندھ حکومت  ڈیفنس فیز 6 میں علی مسجد کے علاقے سے پانی نکالنے کے کام میں مصروف ہے، تاہم بد قسمتی سے خیابانِ اتحاد اور بخاری کمرشل کے علاقوں میں برساتی نالے موجود نہیں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیفنس کے علاقے میں نالہ نہ ہونے کی وجہ سے ریلیف کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ اگر کوئی شہری نکاسی کے حوالے سے کچھ جانتا ہے تو ہمیں پیغام بھیجے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ ترجمان سندھ حکومت رین ایمرجنسی ڈیوٹی کے عملے کے ساتھ کراچی کی ایک سڑک پر موجود ہیں اور پانی نکالنے کا کام جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تقریباً تمام علاقوں سے  بارش کا پانی نکال دیا گیا جبکہ عوام کی مدد کیلئے مزید کام جاری ہے۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیابانِ سحر 26 اسٹریٹ سے پانی کی نکاسی کے بعد ڈی ایچ اے تقریباً صاف اور ڈرائیونگ کے قابل ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی ایچ اے کراچی سے بارش کا پانی نکال دیا گیا۔مرتضیٰ وہاب

Related Posts