دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 54ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 54ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 54ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 56 لاکھ 33ہزار244 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ54ہزار747) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 160فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد68لاکھ39ہزار 467ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ79 لاکھ 38ہزار999 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ کے بعد کولمبیا، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے دُنیا بھر میں سیروسیاحت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔انتونیو گوتریس

Related Posts