ٹرمپ کے پاس کورونا کے خلاف منصوبہ نہیں، 20 لاکھ شہری مر جائیں گے۔چیریلین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ کے پاس کورونا کے خلاف منصوبہ نہیں، 20 لاکھ شہری مر جائیں گے۔چیریلین
ٹرمپ کے پاس کورونا کے خلاف منصوبہ نہیں، 20 لاکھ شہری مر جائیں گے۔چیریلین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کوئی منصوبہ نہیں جس کے نتیجے میں 20 لاکھ امریکی شہری مر جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چِر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس صدارتی ٹول باکس میں کوئی اوزار نہیں۔ انہوں نے تباہ کن سمندری طوفان کے بعد عوام الناس پر کاغذی تولیے (پیپر ٹاولز) پھینکے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

پیغام میں گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ اب ٹرمپ اور ان کے نئے مشیر (ڈاکٹر مِنگل) ڈاکٹر اسکاٹ ایٹلس کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کو کم آبادی پر محدود کرنے کیلئے ہرڈ امیونٹی پلان قابلِ عمل ہے۔یہ انتہائی بری بات ہے کیونکہ 20 لاکھ امریکی شہری اِس کی وجہ سے مر جائیں گے، جبکہ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کی صدارت دی گئی تو روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن انہیں سبق سکھائیں گے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیرلین عرف چِر نے کہا کہ میں کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں ہوں جہاں مجھے گلوکاری کیلئے شوز دستیاب نہیں جبکہ یہ امریکا کے مستقبل کی بات ہے۔ عوام کو سوچنا چاہئے کہ آپ کے بچے جمہوریت میں سانس لے رہے ہیں یا آمریت میں؟

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو صدارت ملی تو پیوٹن سبق سکھائیں گے۔چیریلین

Related Posts