محمد وسیم قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد وسیم
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم  کو قومی ویمن  ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کے طور پر محمد وسیم کے تقرر کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ قومی ویمنز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے اور محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ  اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیں گے جب کہ حنیف ملک  کو فیلڈنگ کوچ  اور حنامنور کو ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

ماضی میں محمد وسیم 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جبکہ کراچی میں ویمنز ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں ایشیا کپ کیلئے تیاری کی جارہی ہے۔ 4روزہ کیمپ میں 28 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

قومی ویمن ٹیم ایشیا کپ کی تیاری کے دوران 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جو سری لنکا کے شہر دمبولا میں 19 سے 28 جولائی کے دوران کھیلا جائے گا۔ قومی ویمن ٹیم کا پہلا میچ 19 جولائی کو ہمسایہ ملک اور روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا۔

Related Posts