بائیکاٹ مہم میں تشدد شامل ہونے کے بعد مفتی تقی عثمانی کی پر امن رہنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بائیکاٹ مہم پرتشدد رخ کر رہی ہے، فوٹو یوٹیوب

ملک بھر میں اسرائیل نواز بین الاقوامی کمپنیوں کے بائیکاٹ مہم میں پر تشدد رویے فروغ پانے کے بعد ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔

بائیکاٹ مہم خونی شکل اختیار کرگئی، شیخوپورہ میں کے ایف سی ریسٹورنٹ میں گھس کر ملازم کو قتل کردیا گیا

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اسرائیل نواز کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔

واضح رہے کہ بائیکاٹ مہم میں تشدد شامل ہوگیا ہے، گزشتہ روز شیخوپورہ میں کے ایف سی کی فرنچائز میں ایک حملہ آور نے گھس کر ایک ملازم کو قتل کردیا تھا۔

Related Posts