انتخابی اتحاد نہیں، ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی۔ایم کیو ایم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔امین الحق
سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔امین الحق

انتخابی اتحاد کے بیانات محدود ہو گئے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی تھی اور دونوں جماعتوں میں اتفاقِ رائے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں جماعتیں 8 فروری کو عام انتخابات مل کر لڑیں گی، تاہم دونوں جماعتوں نے یہ انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ تک محدود کردیا۔

ازبکستان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت، وزیر اعظم آج روانہ ہونگے

قبل ازیں ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو سندھ میں پی پی پی کا مقابلہ کرنے کی جانب اہم قدم سمجھا گیا جو پی پی پی کی مرکز میں ن لیگ سے محاذ آرائی کے بعد سامنے آیا۔ پی پی پی رہنماؤں نے نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ سے آشیرباد حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔

منگل کو ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ طے پایا ہے کہ ہم 8فروری کے انتخابات میں مل کر حصہ لیں گے تاہم رات کے وقت ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحاد نہیں ہوا۔

سابق وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم 8فروری کو اپنے اپنے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے اور جہاں ضرورت پڑتی ہے، وہاں یقیناً سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ 

 

Related Posts