کراچی : دہشتگردوں کی مالی معاونت میں سابق ٹاؤن ناظم اور ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسیع جلیل کا نام سامنے آگیا۔ ملزم رئیس مما نے تفتیش میں پول کھول دی۔
ملزم رئیس مما نے انکشاف کیا کہ تنظیم کے لیئے فنڈ جمع کرکے واسع جلیل کو دیتا تھا، انسداد دہشتگردی کی عدالت آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کریگی۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے چالان کے مطابق ملزم رئیس مما نے انٹروگیشن میں اہم انکشاف کیا۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی