متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mqm leader amir khan press conference in karachi

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ متحدہ کے کارکنان اور ہمدردوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

متحدہ رہنما عامر خان نے کارکنان اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی عامر خان کے لیے دعائے صحت اور ذکر اذکار کے ساتھ عامر خان کی صحت کیلئے صدقہ دینے کی اپیل کی ہے۔

قبل ازیں ایم کیو ایم کے کئی سرکردہ رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ سیاسی شخصیات کا ملاقاتوں اور عوامی اجتماعات میں جانا معمول ہے، سیاسی ملاقاتیں اور جلسے جلوس کورونا وائرس تیزی سے پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہو رہی ہیں۔ سیاسی جلسے جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے سے کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے بعد نیا وائرس کراچی پہنچ گیا، شہریوں میں خوف کی لہر

Related Posts