کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر اور 96 افراد کے قتل میں ملوث یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ کھول دیا گیا، یوسف ٹھیلے والا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کیخلاف قتل کےمتعدد مقدمات درج ہیں اتنے قتل کیسے کیے؟ یوسف ٹھیلے والا عدالت میں اپنے ویڈیو بیان سے مکر گیا،ملزم نے کہا آج تک کوئی قتل نہیں کیا، صرف لاشیں ٹھیلے پر رکھ کرٹھکانے لگائیں۔
ملزم نے کہاکہ میں نے1995میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکی۔ندیم ماربل، ریاض چاچا لوگوں کواغوا کرکے قتل کرتے تھے۔میں لاش ٹھیلے پررکھ کر ٹھکانے لگاتا تھا، 1995 سے1997 تک 20 لاشوں کو ٹھکانے لگایا، 1997میں رینجرزنے گرفتارکیا7 سال قیدکے بعدرہائی ملی۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: 96افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کاٹارگٹ کلرگرفتار