اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم غلامانہ ذہنیت کے خلاف میدانِ عمل میں اترے ہیں، اسرائیل آج پی ٹی آئی کی زبان بول رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے ، آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے جو نشاندہی کی تھی وہ اب درست ثابت ہورہی ہے۔
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
ٹوئٹر پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا ایک خنجر ہے جسے فلسطین کی پیٹھ پر گھونپ کر مقدس سر زمین بیت المقدس پہ قبضہ کیا گیا اور عالمی قوتیں ایک ناجائز ملک کا تحفظ کر رہی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جو قیام پاکستان کے ایک سال بعد 1948 میں وجود میں آیا،جس کے پہلے وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر پہلا پالیسی بیان پاکستان کے خلاف دیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ہدف دنیا میں ایک نو زائدہ مسلم ریاست (پاکستان) کا خاتمہ ہوگا،اسرائیل اپنے قیام کے بعد اپنی زندگی کا آغاز پاکستان کے خاتمے کے اہداف سے کرتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں۔ یہ وہ غلامانہ ذہنیت ہے جس کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں، یہ وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں،یہ تہذیب کی جنگ ہے اور اس کے پیچھے سیاسی جنگ ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے ، آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے جو نشاندہی کی تھی وہ اب درست ثابت ہورہی ہے، اسرائیل امریکہ اور مغرب کے ہاتھوں کا ایک خنجر ہے جس نے فلسطین کی پیٹھ پر گھونپ کر مقدس سر زمین پر قبضہ کیا،بیت المقدس پہ قبضہ کیا اور عالمی… pic.twitter.com/o00PoBtv8F
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 12, 2023
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کا ہر محاذ پر راستہ روکیں گے۔پاکستان جو کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا، برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اس کیلئے قربانیاں دیں۔ آپ بتائیں کہ 75سال سے اس ملک میں کلمہ کہاں ہے؟