سانحہ موٹر وے کی متاثرہ خاتون کی حالت بہتر ہوگئی، بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Motorway rape case: Victim woman ready to record statement

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :موٹر وے پر عصمت دری کا نشانہ بننے والی خاتون نے حالت بہتر پر واقعہ کے 20 روز بعد ٹیلیفون کال پر ابتدائی بیان ریکارڈ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون زیر حراست ملزم شفقت علی کی شناخت کے لئے بھی تیار ہے۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور ، شیخوپورہ ، قصور ، ساہیوال اور ننکانہ صاحب میں چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن ملزم سیکورٹی اہلکاروں کو چکمے دیتے ہوئے ہر بار فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

عابد علی کے پانچ رشتہ داروں اوربیوی کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے لیکن ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے گوجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے الزام میں شفقت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا تھا۔

شفقت نے اپنے ابتدائی بیان میں موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا تھااورعابد علی کے ساتھ ملکر11 دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور موٹروے پر زیادتی، خاتون کی حالت دیکھنے والے بھی رو پڑے

واقعہ کے بعد خاتون کی ذہنی حالت خراب ہونے کی وجہ سے پولیس کو بیان ریکارڈ نہیں کروایا جاسکا تھا تاہم اب خاتون نے پولیس کی بیان دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

Related Posts