موٹر ویز پر سفر کرنے والے تمام شہری ہوجائیں ہوشیار!۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی تین بڑی موٹرویز کی تعمیر میں اربوں روپےکی کرپشن کاانکشاف
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کراچی لاہور، سکھر ملتان اور حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر میں کنٹریکٹرز کو 18ارب روپے سے زائد اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام نے موٹر ویز پر سفر کرنے والے تمام شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ نئے سال سے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والے گاڑی مالکان کا داخلہ موٹروے پر ممکن نہیں ہوسکے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ موٹر ویز پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس پر تمام گاڑی مالکان کو اس کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں بصورت دیگر موٹر وے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہوگا بلکہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق یکم جنوری2024سے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا سختی سے داخلہ ممنوع ہوگا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد ٹو پشاور موٹروے ایم ون، لاہور ٹو عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری، پنڈی بھٹیاں ٹو ملتان موٹروے ایم فور، ملتان ٹوسکھر موٹر وے ایم فائیو شامل ہیں اس کے علاوہ ہکلہ ٹو ڈیرہ اسماعیل خان ایم چودہ، حسن ابدال ٹو مانسہرہ ایکسپریس وے ای35 بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے سے روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں گزرتی ہیں، ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ باآسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جاسکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شناختی کارڈ کافی تھا مگر اب اس کے ساتھ گاڑی کا رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ ہونا بھی لازمی ہے ورنہ ٹیگ نہیں لگے گا۔ ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ ری چارج بھی کرسکیں گے۔

Related Posts