اسلام آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی موٹروے پر پکڑی گئی، ملزم گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Motorway Police Recover Stolen Car, Thief Arrested

اسلام آباد :موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی پشاور کے قریب موٹروے پر پکڑ کر ملزم کوگرفتار کرلیا ۔

دوران پیٹرولنگ موٹر وے پر پشاور کے قریب افسران نے 130 ہیلپ لائن کی اطلاع کی بنیاد پر ایک نیلے رنگ کی کرولا گاڑی نمبر جے ایف058 ماڈل 2005 کوروکا ۔

تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی اسلام آباد سے چوری شدہ ہے جس پرموٹروے پولیس نے گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ملزم اسرار سکنہ درگئی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے پولیس سٹیشن چمکنی پشاور کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں کار چور گروپ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ اسلام آباد میں گاڑیوں  کی چوری کا معاملہ سنگین حد تک بڑھ چکا ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسلام آباد پولیس نے کار چور گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

Related Posts