کراچی پولیس کی کارروائی، گلشنِ معمار سے چور گرفتار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، گلشنِ معمار سے چور گرفتار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد
کراچی پولیس کی کارروائی، گلشنِ معمار سے چور گرفتار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشنِ معمار کے علاقے سے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بائیک کے ساتھ ساتھ منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی جس کے دوران گلشنِ معمار سے موٹر سائیکل چور گرفتار ہوا۔ ملزم کے قبضے سے منشیات اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ملزم سے برآمد کی گی موٹر سائیکل تھانہ گلشنِ معمار کے علاقے سے کچھ روز قبل چوری ہوئی تھی۔ ملزم منشیات کے استعمال کا عادی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم شاہ زیب نے شہر کے دیگر علاقوں سے بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کا اعتراف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ ماڈل پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹر ،اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم سلیم قریشی کو 2 روز قبل گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سپر مارکیٹ کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل KGZ-8427 برآمد کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: لیاقت آباد سپر مارکیٹ ماڈل پولیس کی 3کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

Related Posts