راولپنڈی میں مکینک کا سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال، 6 ماہ میں موٹر سائیکل کار تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں مکینک نے سائنس و ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے 6 ماہ کے عرصے میں فوکسی موٹر سائیکل کار تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مہرہ آباد میں مکینک رشید نے 6 ماہ کی دن رات کی محنت کے بعد فوکسی موٹر سائیکل کار تیار کرلی۔ فوکسی موٹر سائیکل کار کے مالک کامران اور مکینک رشید نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ذہن میں آئیڈیا تھا کہ کوئی ایسی نئی چیز بنائی جو کہ کسی کے پاس نہ ہو اور خوبصورت بھی لگے تو ہم نے کمپیوٹر کی مدد سے اس کا نقشہ تیار کیا۔

فوکسی موٹر سائیکل کی تیاری کے بارے میں گفتگو کے دوران مکینک نے بتایا کہ ہم نے مارکیٹ سے چیزیں خرید کر کام شروع کر دیا۔ ہمیں بریک پیڈل اور کلچ پیڈل کو ایڈجسٹ کرنا تھا۔ ہمارا زیادہ وقت تک فوکسی کار کو کاٹنے میں لگا کیونکہ یہ بہت ہی مشکل مرحلہ تھا پھر اس کی سیٹ کو بنانے میں وقت لگا۔ہم نے اس کی شاک آبزرور اور کمانیاں اسی کے مطابق بنائی ہیں۔

مکینک نے بتایا کہ موٹر سائیکل ہارلے کو بڑی مشکل کو سے تلاش کیا اور موٹر سائیکل کار کی تیاری کا کام مجموعی طور پر 6ماہ تک چلتا رہا۔ فوکسی موٹر سائیکل کار میں 13 سو سی سی کا انجن نصب ہے اس کے 5 گیئر ہیں۔1 لٹر پٹرول میں  8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔اس میں خصوصی طور پر لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔میوزک سسٹم بیرونِ ملک سے منگوایا گیا ہے۔

اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے فوکسی موٹر سائیکل کے مالک نے کہا کہ 6 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ہو چکا ہے۔فوکسی موٹر سائیکل کار کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ میرا شوق ہے اور شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔راولپنڈی میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی فوکسی موٹر سائیکل کار ہے جس کی رفتار فی گھنٹہ 180 کلومیٹر ہے اور اس کو اپنے ہوم ٹاؤن پشاور لے کر جا رہا ہوں۔

موٹر سائیکل کار کے مکینک رشید کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کی ایجادات کرتے رہتے ہیں ہمارے پاس کسٹمر آ کر جو ہمیں بتاتے ہیں کہ اس طرح کی چیزیں ہم بنا دیں ہم وہ بنادیتے ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر پاکستانی اپنے ذہن اور دماغ کو اچھی جگہ پر استعمال کریں تو ہمارا ملک بہت ترقی کر سکتا ہے۔ مستقبل میں بھی ہم ایسے ہی دیگر کاموں کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیسے کمانے کی ٹینشن ختم، گھر بیٹھ کر گوگل سے کمائیں

Related Posts