ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں، ابرار احمد پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں، ابرار احمد پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے
ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں، ابرار احمد پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے

ملتان: قومی ٹیم کا سرمایہ اور اُبھرتے ہوئے نئے اسپنر نے اپنے جادوئی بولنگ سے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا، ملتان ٹیسٹ سے ابرار احمد نے ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں اب تک10 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں لی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز رکھتے ہیں،فاسٹ بولر محمد زاہدنے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، بے ہودہ لباس پہننے پر سابق مس کروشیا کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

ابرار احمد کی بولنگ نے جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنی بولنگ سے متاثر کیا ہے، وہی بھارتی کرکٹرز نے بھی ان کی بے مثال کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

Related Posts