بھارت: مغربی بنگال کے دارالحکومت میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت: مغربی بنگال کے دارالحکومت میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع
بھارت: مغربی بنگال کے دارالحکومت میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت میں مچھر مار ڈرون طیارے کا استعمال شروع کردیا ہے تاکہ شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے بچایا جاسکے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کو مارنے کے لیےایک ڈرون  کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم سے لیس ڈرون مچھر مار صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

مچھر مار ڈرون کو وِناش کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ”قتل“ یا ”جان سے مار کر ختم کرنا“ لیا جاسکتا ہے جبکہ ڈرون کی مدد سے مچھروں کی افزائش کا تخمینہ لگانے کے لیے مختلف مقامات سے تصاویر اور نمونے بھی لیے جاسکتے ہیں۔

وناش ڈرون کسی بھی علاقے میں کیڑے مار ادویات چھڑک کر مچھروں کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ روبوٹک ہاتھ کی مدد سے کہیں سے بھی پانی اور مٹی یا دیگر مواد کے نمونے بھی لے سکتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کی مدد سے ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ ساتھ مچھروں سے پھیلنے والی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون کی سمیں، اسمارٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز پاکستان میں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی منگوالی گئی ہے۔

صحا فیو ں سے گفتگو میں3 روز قبل  انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانیوں کی معلومات کے تحفظ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے اور اب مذکورہ بالا اشیا چین یا دیگر ممالک سے درآمد نہیں ہوں گی۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے مقامی سموں کا ڈیزائن بھی تیار کر لیا۔انہوں نے آگاہ کیا کہ نئی پیش رفت کے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل لی گئی۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کی سمیں اور اسمارٹ کارڈ پاکستان میں بنانے کا فیصلہ

Related Posts