حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین معاہدے کی خبروں پر خود میدان معاہدے میں آگئے اور کہا کہ حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی، یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

اسی حوالے سے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل غلط خبر دے رہا ہے کہ ہمارا کسی قسم کا معاہدہ ہوگیا ہے،  یہ غلط خبر ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے ایسی خبریں چلائی جارہی  تھیں کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے دھرنے کے بجائے جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔