کراچی والے ہوجائیں تیار، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرِ قائد کے لوگ تیار ہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز دن کے بیشتر حصے میں راجستھان سے گرد آلود خشک ہوائیں چلنےکا امکان ہے جب کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب اور مغرب سے بھی ہوائیں چلیں گی تاہم شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تنہائی انسان کو جلد بوڑھا کردیتی ہے، سائنسی تحقیق سے انکشاف

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ تین روز کراچی میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts