بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ڈالرز اور پاؤنڈز درختوں سے نہیں توڑتے۔فرح سعدیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ڈالرز اور پاؤنڈز درختوں سے نہیں توڑتے۔فرح سعدیہ
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ڈالرز اور پاؤنڈز درختوں سے نہیں توڑتے۔فرح سعدیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور کمپیئر فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ڈالرز اور پاؤنڈز درختوں سے نہیں توڑتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے  اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانی تارکینِ وطن درختوں سے پیسہ نہیں توڑتے کیونکہ پردیس کاٹنا بہت مشکل ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نسل پرست شخص برطانیہ میں ڈرائیونگ کرکے روزی کمانے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ساتھ نفرت کا اظہار کرتا ہے جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرح سعدیہ نے پردیس کی زندگی کو مشکل قرار دیا۔

اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ کاش اپنا ملک لوگوں کو روزگار، ملازمتیں اور معیاری زندگی کی سہولیات دے سکے تو کوئی بھی شخص روزی کمانے اور پردیس جھیلنے کے لیے پردیس نہ جائے۔ 

Related Posts