مرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے معین اختر کا آج 72 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Moin Akhtar's 70th birthday is being celebrated today

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار معین اختر کا آج 72 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

اداکارمعین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 13 سال کی عمر میں شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے میں پہلی بار پرفارمنس دی جبکہ فنی کیریئر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔

لیجنڈاداکار معین اختر نے طنز و مزاح سے بھرپور جملوں میں تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا، معین اختر نے ریڈیو، ٹی وی ڈراما، اسٹیج، فلم سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اورگلوکاری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلال عباس اور سجل علی کا نیا ڈرامہ سیریل ”کچھ ان کہی“ کب سے شروع ہوگا؟

فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں اور پروگرام میں ’روزی‘، ’انتظار فرمائیے‘، ’بندر روڈ سے کیماڑی‘، ’آنگن ٹیڑھا‘، ’اسٹوڈیو ڈھائی‘، ’اسٹوڈیو پونے تین‘، ’یس سر نوسر‘، ’عید ٹرین‘ سمیت کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

Related Posts