بلال عباس اور سجل علی کا نیا ڈرامہ سیریل ”کچھ ان کہی“ کب سے شروع ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس اور سجل علی کا نیا ڈرامہ ”کچھ ان کہی“ کب سے شروع ہوگا؟
بلال عباس اور سجل علی کا نیا ڈرامہ ”کچھ ان کہی“ کب سے شروع ہوگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سجلی اور خوبرو اداکار بلال عباس کا نیا ڈرامہ کچھ ان کہی بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے کے مرکزی اداکار سجل علی اور بلال عباس اس سے قبل او رنگریزہ اور فیچر فلم کھیل کھیل میں میں ساتھ نظر آئے تھے اور اب اُن کا نیا ڈرامہ شروع ہونے والا ہے۔

Kuch Ankahi Starring Sajal Aly And Bilal Abbas Khan First Look Out

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو کشف فاؤنڈیشن نے پیش کیا ہے، جو کہ اس سے قبل رہائی، اڈاری اور دل نہ امید تو نہیں جیسے کامیاب ڈرامے بنا چکے ہیں۔

Kuch Ankahi Starring Sajal Aly And Bilal Abbas Khan First Look Out

ڈرامے کو نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں بلال عباس ، سجل علی، میرا سیٹھی، قدسیہ علی، محمد احمد، ونیزہ احمد، عدنان صمد خان اور ارسا غزل شامل ہیں۔

Kuch Ankahi Starring Sajal Aly And Bilal Abbas Khan First Look Out

سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی 14 جنوری 2023 سے ہر ہفتے کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔

Kuch Ankahi Starring Sajal Aly And Bilal Abbas Khan First Look Out

Related Posts