سابق کرکٹر محسن خان کا وزیراعظم سے کرکٹ میں احتساب کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mohsin hasan
محسن خان کا وزیراعظم سے کرکٹ میں احتساب کا مطالبہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سیوزیراعظم عمران خان کرکٹ میں احتساب کریں۔

کراچی پریس کلب کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین محسن حسن خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو درست سمت میں چلایا جائے،ون ڈے اور ٹیسٹ ہی اصل کرکٹ ہے جب کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کو بطور تفریح لیا جانا چاہیے۔

محسن خان نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق کو ایک ساتھ کئی ذمہ داریاں دینا درست نہیں،مصباح کو کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں،وقار یونس کو ایک مرتبہ پھر بولنگ کوچ لگا دیا گیا جبکہ ان کو تین مرتبہ پہلے ذمہ داری سے الگ کیا جاچکا،تین سالہ معاہدے کا کوئی جواز نہیں بنتا،آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کی وجہ گیم پلان نہ ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹرشعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی بن گئے

ایک سوال کے جواب میں محسن حسن خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانا ہی غلط تھا،اب سرفراز کو تینوں فارمیٹس سے الگ کرکے زیادتی کی گئی، وہ ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے،سری لنکا کی ٹیم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے ،بہتر نتائج کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔

محسن خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلیے نیک خواہشات ہیں لیکن عمران خان بطور سرپرست اعلیٰ کرکٹ میں احتساب نہیں کرسکے،میں نے ہمیشہ پاکستان کی عزت کو اوپر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل وقت سے گزر رہا تھا،اب بہتری کی طرف ہے،عمران خان اور میں نے ساتھ کرکٹ کھیلی، عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور حق کی بات کی،لیکن جب سے عمران وزیراعظم بنے ہیں، میں نے اب تک کرکٹ میں میرٹ نہیں دیکھی۔

Related Posts