صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر محمد عامر کا رد عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر محمد عامر کا رد عمل
صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ پر محمد عامر کا رد عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔

ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان شاہین شاہ نے پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں ڈیون کانوے کی وکٹ حاصل کر کے اس فیصلے کو کسی حد تک درست بھی ثابت کیا لیکن اس کے بعد کیوی بیٹرز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا، صائم ایوب جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر صرف 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا۔

پہلا ٹی 20میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی

یاد رہے کہ صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز ضرورت کے عین مطابق کیا تھا۔

Related Posts