مودی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں گزشتہ ماہ سے جاری شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج ، معاشی شرح نمو کی خراب صورتحال اور بھارت میں ہونے والے ریاستی انتخابات جن میں بی جے پی سے اچھی کارکردگی کی توقع نہیں کی جارہی ، بھارتی وزیراعظم نے ایک باپھر اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کرلیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی ممکنہ جنگ کی صورت میں پڑوسی ملک کو 10 دن میں دھول چٹانے کی طاقت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔

بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مودی پاکستان کے حوالے سے دھوکے کا شکار ہیں۔دوسری جانب بی جے پی حکومت احتجاج کرنے والوں پر ریاست مخالف بیانیے اپنانے کا الزام عائد کررہے ہیں نئی دہلی میں پولیس نے امتیازی شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک مسلمان طالب علم کوبھی گرفتار کیا ہے۔ اب بی جے پی نے پاکستان کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتا ہے ، مودی کے بیانات بھارت کے جنگی جنون ہے عکاس ہیں اور بی جے پی کی قیادت اپنی امتیازی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید سے توجہ ہٹانے کی بے چین کوششیں کررہی ہیں۔ ہندوستانی وزیراعظم کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیزبیانات بی جے پی قیادت کی انتہا پسندانہ ذہنیت کی مثال ہے جس نے ہندوستانی ریاستی اداروں کو گھیر رکھا ہے۔

عالمی برادری شاید بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم پر خاموش ہو لیکن مسئلے کو مکمل طور پر فراموش نہیں کیا گیا ہے۔ قع کی جا رہی ہے کہ یوروپی یونین کشمیر میں لاک ڈاؤن کے خلاف مذمتی قرار داد لائی گی۔ ان قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو بھارتی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیے۔

بھارت کو یاد رہنا چاہیے کہ پاکستان کی طرف سے بالاکوٹ میں بھارت کے مِس ایڈونچر کا فوری اور موثر جواب دیا تھا اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جسے خیر سگالی کے طور پر رہا گیا تھا۔ کوئی بھارتی بیانیے پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں کہ اس نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ اس سے پاکستان کی مسلح افواج کی قابلیت اور کسی بھی جارحانہ عمل سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

Related Posts