متوسط درجے کی ورزش سے بھی دماغ کا حجم بڑھایا جاسکتا ہے۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متوسط درجے کی ورزش سے بھی دماغ کا حجم بڑھایا جاسکتا ہے۔ماہرین
متوسط درجے کی ورزش سے بھی دماغ کا حجم بڑھایا جاسکتا ہے۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کو آکسیجن کی زیادہ مقدار کی ضرورت پڑتی ہے جس کیلئے ورزش اہم ہے۔ متوسط درجے کی ورزش سے بھی دماغ کے حجم اور ذہنی صحت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورزش دماغ اور جسم دونوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی ورزش دماغ پر کیسے اثر ڈالتی ہے، اس بارے میں ہمارے پاس کم ہی معلومات ہیں تاہم نئی تحقیق سے واضح ہوا کہ جسمانی سرگرمیاں دماغ پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ واٹس ایپ کے اس بہترین فیچر سے واقف ہیں؟

محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے 30 سے 94 سال کی عمر کے 2 ہزار 550 افراد کی جسمانی سرگرمیوں کے اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ مقناطیسی امیجنگ کے ذریعے حاصل کی گئی دماغی تصاویر کا جائزہ بھی لیا۔ تحقیق میں حصہ لینے والوں نے 7روز تک ایکسلرومیٹر پہنا۔

مذکورہ ایکسلرومیٹر تحقیق میں شامل افراد نے اپنی ران کے اوپری حصے پر پہنا۔ ایم آر آئی اسکین سے نئی معلومات سامنے آئیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ جسمانی سرگرمیوں کے حامل افراد کے دماغ کا حجم بھی زیادہ ہوتا ہے۔سرگرمی جتنی شدید ہوتی ہے، اتنا ہی اثر پڑتا ہے۔

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دن میں 15 منٹ پیدل چلنا یا لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کرنا دماغ پر کافی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ جو لوگ جتنے زیادہ فعال رہتے ہیں، ان کا دماغ بھی اتنا ہی فعال، متحرک اور تیز رہتا ہے اور وہ بہتر فیصلے بھی کرسکتے ہیں۔

 

Related Posts