امریکی ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر کو خیر باد کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر کو خیر باد کہہ دیا
امریکی ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر کو خیر باد کہہ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ماڈل جی جی حدید ان کئی مشہور شخصیات میں شامل ہو گئیں جنہوں نے ٹوئٹر کے معاملات ایلون مسک کے سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر کو چھوڑ دیا ہے۔

امریکی ماڈل جی جی حدید نے انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے آج اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا ہے۔ طویل عرصے سے، لیکن خاص طور پر اس کی نئی قیادت کے ساتھ، یہ نفرت اور تعصب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنتا جا رہا ہے، اور یہ وہ جگہ نہیں ہے جس کا میں حصہ بننا چاہتی ہوں،”۔

اپنے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، ایلون مسک نے کئی ایسے فیصلے لیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ پر متعدد صارفین کو ناراض کیا ہے۔ ٹیسلا کے بانی نے ٹویٹر پر بلیو ٹک کے لیے ہر ماہ $8 چارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ صارفین کو لازمی ادا کرنے ہوں گے۔

جی جی حدید ہی نہیں بلکہ متعدد اہم شخصیات جن میں گلوکارہ سارہ بریلیس، ٹونی بریکسٹن و دیگر شامل ہیں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑدیا ہے۔

مزید پڑھیں:سلینا گومز نے ماضی سے متعلق اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

برطانوی گلوکار زین ملک کی سابق پارٹنر جی جی حدید نے کہا کہ انہیں اپنے ان مداحوں کے لیے افسوس ہے جن سے وہ ٹوئٹر کے ذریعے تقریباً ایک دہائی سے جڑے رہنا پسند کرتی تھیں۔ لیکن، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ”یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ کسی کے لیے محفوظ جگہ ہے۔

Related Posts