اے ایس ایف میں نوکری کا لالچ دیکر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں ہتھیالیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ایس ایف میں نوکری کا لچ دیکر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں ہتھیالیے گئے
اے ایس ایف میں نوکری کا لچ دیکر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں ہتھیالیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)مین مختلف کیڈر کی بھرتیوں کے نام پر اے ایس ایف کے مبینہ برطرف اہلکارنے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے۔

تھانہ صادق آباد پولیس اے ایس ایف کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج کو3ہفتے گزرنے کے بعد بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی، جمع پونجی سے محروم ہونے والے امیدواروں نے اپنے ساتھ ہونے والی مالی زیادتی کااسکینڈل سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

متاثرہ افراد کے مطابق18جولائی کو اے ایس ایف کے فاروق نامی اہلکار نے 400 کے الگ بھگ امیدواروں سے پیسے لے کر بھرتی کروانے کا وعدہ کیااور امیدواروں سے3لاکھ روپے فی کس کی ڈیل کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ایڈوانس لئے تمام امیدواروں نے 50فیصدرقم دے کر اس سے اسٹامپ کروا لیا اور باقی رقم جوائننگ کے وقت دینے کا معاہدہ طے ہوا۔

امیدواروں کو بتایا گیا کہ یکم سے20ستمبرbasic -48 batchکے فیز 2کے تحت ان کی ٹریننگ شروع ہو گی جبکہ ایف آئی آر کے اندراج سے2 یا3 دن قبل تقریباً 300کے قریب امیدواروں کو آفر لیٹر دیئے گئے تھے جس پر محکمے کی طرف سے 15اکتوبر کو ٹریننگ کے لئے بلایا گیا تھا،ذرائع کے مطابق ابھی تقریباً 150 لوگ ایسے تھے جن کا آفر لیٹر آنا باقی تھا۔

متاثرین نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص نے سینکڑوں بے روزگاروں سے مجموعی طور پر7سے8کروڑ روپے ہتھیا لئے ہیں، دریں اثناتھانہ صادق پولیس نے 10اکتوبر کواے ایس ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف منظور کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،468،471اور170کے تحت مقدمہ نمبر1835درج کیا۔

جس کے مطابق اے ایس ایف سے برطرف شدہ اہلکارفاروق سکنہ پرانا سوزوکی اسٹاپ غریب آباداپنے بھائی حارث، عتیق اور نامعلوم مردو خواتین کے ہمراہ سادہ لوح شہریوں سے اے ایس ایف میں بھرتی کے نام پر پیسے بٹورتا ہے اور محکمے کی بدنامی کا باعث ہے۔

فاروق سی بلاک کے علاقے میں 35سے40نوجوانوں کو جمع کر کے ان سے بھرتی کے نام پر کاغذات کا لین دین کر رہا تھا، پولیس کے پہنچتے ہی وہ ہنڈا کار نمبر ایف ڈی زیڈ 7924میں فرار ہو گیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس نے میڈیکل ٹیسٹ کے نام پر 4200روپے فی کس وصول کئے، اس طرح فاروق نے جعلی محکمانہ کاغذات تیار کر کے محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک تو ہم ویسے ہی بے روزگار ہیں اور ادھار قرض لے کر ہم نے پیسے اس شخص کو دیئے، مگر اس شخص نے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیالی، متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہمیں ہماری رقم واپس دلوائی جائے۔

Related Posts