میکسیکن مینگروز ہزاروں سالوں سے موسمیاتی تغیر سے لڑنے میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں، تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میکسیکن مینگروز ہزاروں سالوں سے موسمیاتی تغیر سے لڑنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تحقیق
میکسیکن مینگروز ہزاروں سالوں سے موسمیاتی تغیر سے لڑنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق کے مطابق میکسیکن مینگروز ہزاروں سالوں سے موسمیاتی تغیر سے لڑنے میں انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

حال ہی میں امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا رِیور سائیڈ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے یہ سمجھنے کے لیے تحقیق شروع کی کہ مینگرووز نائیٹروجن اور کاربن جیسے عناصر کو کس طرح جذب اور خارج کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے خصوصی طور پرمیکسیکو کے لا پاز ساحل کا مطالعہ کیا جس میں ان پر حیران کن انکشافات ہوئے، انہیں موقع سے ملنے والے نباتاتی مادے کی تہہ پر کم از کم 5000 ہزار سال پُرانی کاربن کی موجودگی کا علم ہوا۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ایما ایرونسن کا کہنا تھا کہ مینگروز کے ان علاقوں کے متعلق یہ بات خاص نہیں کہ یہ کاربن ذخیرہ کرنے میں تیز ہیں بلکہ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک طویل عرصے تک کاربن کو ذخیرہ کر کے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہبل نے زمین سے 18کروڑ سال دور خوبصورت کہکشاں کی تصویر جاری کردی

مطالعے میں محققین نے یہ مشاہدہ کیا کہ بہت قلیل مقدار میں آکسیجن اس نباتاتی مادے کی تہہ میں پہنچ سکی تھی۔ آکسیجن فنگئی کے لیے ضروری ہوتی ہے جو کاربن مرکبات کو توڑتی ہے۔ یہی وہ وجہ ہوسکتی ہے جو مینگرووز نے اتنے عرصے تک کاربن کو اپنے اندر ذخیرہ کیے رکھا۔

محققین نے اپنے 17 صفحات پر مشتمل مقالے میں لکھا کہ مینگروز ماحولیات کو اہم خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں صدیوں سے زیر زمین کاربن کو ذخیرہ کرنا شامل ہے۔

مینگروز کے کاربن ذخیرہ کیے رکھنے کی جزوی وجہ ان کی کارکردگی ہے لیکن بنیادی وجہ طویل زندگی یعنی مائیکرو حیاتیات کے سبب تاخیر سے گلنا ہے۔

Related Posts