ہبل نے زمین سے 18کروڑ سال دور خوبصورت کہکشاں کی تصویر جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہبل نے زمین سے 18کروڑ سال دور خوبصورت کہکشاں کی تصویر جاری کردی
ہبل نے زمین سے 18کروڑ سال دور خوبصورت کہکشاں کی تصویر جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کی دور بین ہبل نے زمین سے 18 کروڑ نوری سال کی دوری پر واقع خوبصورت کہکشاں این جی سی 1961 کی تصویر جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہبل کی جاری کردہ تصویر میں این جی سی 1961 نامی کہکشاں ستاروں کے چمکدار اور نیلے رنگ کے جھرمٹ کہکشاں کے بیرونی کناروں پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنی کی مخصوص مقدار میں کچھ ستارے اکثر کہکشاں کے باقی حصوں سے زیادہ چمکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

موٹرولا نے دو سستے اور معیاری موبائل فون لانچ کر دیے

عموماً کہکشاؤں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے مرکز میں بہت بڑے بلیک ہولز ہوتے ہیں جو ان کے ارتقاء کی تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ این جی سی 1961 کیملوپارڈالس نامی کونسٹیلیشن میں واقع ہے جبکہ اس کی وسعت کا تخمینہ 2لاکھ 20ہزار نوری سال لگایا گیا ہے۔

بنیادی طور پر این جی سی 1961 گروپ سے تعلق رکھنے والی 9 کہکشاؤں میں سے مرکزی کہکشاں این جی سی 1961 کو ایک بے ترتیب کہکشاں سمجھا جاتا ہے۔ کہکشاں بظاہر مسخ محسوس ہوتی ہے تاہم اس کی کسی ساتھی کہکشاں کے متعلق سائنسدان فی الحال کچھ نہیں جانتے۔

کہکشاں میں کوئی دوہرا مرکزہ بھی نہیں جس سے پتہ چل سکے کہ حال ہی میں کوئی دوسری کہکشاں اس میں ضم ہو گئی ہے۔ پھر بھی کہکشاں کے بیرونی بازوؤں کو انتہائی بے ترتیب سمجھا جاتا ہے۔ شمال کی طرف سے 2 لمبے بازو موجود ہیں اور کہکشاں کے اردگرد ایک روشن ایکسرے کورونا کا پتہ چلا ہے۔

 

Related Posts