میٹا نے گمراہ کن معلومات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹا نے گمرزہ کن معلومات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا
میٹا نے گمرزہ کن معلومات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میٹا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اکتوبر اور مارچ کے درمیان ایک فیس بک بَگ کی وجہ سے گمراہ کن معلومات اور دیگر نقصان دہ مواد صارفین کی نیوز فیڈ میں دِکھنے میں اضافہ ہوا۔

مغربی میڈیا کے مطابق مارک زکر برگ کی کمپنی کے ماہرین تقریباً چھ ماہ تک ’مسلسل گمراہ کن پوسٹس کی تکرار کرنے والوں‘ کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔

ان دستاویز کے مطابق اس دوران فیس بک نظام باقاعدگی سے عریانیت، تشدد اور یوکرین پر مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران روسی سرکاری میڈیا کو کم کرنے میں بھی ناکام رہی۔

خیال رہے کہ مبینہ طور پر میٹا نے اس مسئلے کو لیول 1 سئاٹ ایونٹ کا نام دیا۔ یہ لیبل اعلیٰ ترجیحی تکنیکی بحران کے لیے رکھا جاتا ہے جیسے کہ روس کا فیس بک اور انسٹا گرام کا بند کیا جانا۔

مزید برآں یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مشہور ٹیک ویب سائٹ دی ورج نے میٹا کے اندرونی دستاویز کو حاصل کیا، جو گزشتہ ہفتے کمپنی کے اندر شیئر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چین سائبر حملوں کی زد میں سب سے زیادہ ہے، چینی میڈ یا

واضح رہے کہ میٹا کے ترجمان جو اوسبورن کا کہنا تھا کہ میٹا نے پانچ مختلف موقعوں پر ڈاؤن رینکنگ میں بے ضابطگیوں کی شناخت کی، جس کا تعلق چھوٹے، وقتی اندرونی میٹرکس میں اضافے سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میٹا انجینیئرز نے اس مسئلے کی شناخت پہلی بار گزشتہ اکتوبر میں کی تھی، جب نیوز فیڈ پر ایک دم سے گمراہ کن معلومات آنے پر اضافہ ہوا۔

Related Posts