آصف زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور پر  میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور طرفین کے دلائل سنے۔ اس دوران عدالت کو ضروری دستاویزات کی کاپیاں بھی مہیا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے دورۂ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان

وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں اے سی فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرِ مملکت کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔ ہماری فریج مہیا کرنے کی درخواست پر انہوں نے برف کے ڈبے دئیے ہیں جو قابل قبول نہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ فریقین ضروری دستاویزات اور کیس کی تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،جیل اورمشکلات سےحوصلہ پست نہیں ہوگا۔

 سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ  کہ صرف جمہوریت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، آج جمہوریت یرغمال، پارلیمنٹ بے اختیار ہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔ بھٹوخاندان کی تیسری نسل جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہ طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، جیل اور مشکلات سے حوصلہ پست نہیں ہوگا اس سےقبل بھی قید کی سزا بھگتی ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،آصف زرداری

Related Posts