وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی
وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ تاہم نواز شریف سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ پر ڈالنے سے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔دیگر ممالک میں کورونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنا امتیازی سلوک ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ امتیازی نہیں، حالات کے مطابق ہے۔ پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، پاکستان سے برطانیہ مسافروں میں کورونا کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہونے کے باعث پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرسچن ٹرنر سے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں : متعدد کرکٹ کلبز کی درخواست پر پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

Related Posts