آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ کی تشکیلِ نو، ذاتی معالج مشاورت تک محدود

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل
سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل

سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ کو از سر نو ترتیب دے کراس میں  طب کے مختلف شعبہ جات سے ماہر ترین ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، تاہم ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہ کرتے ہوئے صرف مشاورت تک محدود کردیا گیا۔ 

حکومتی انتظامیہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ کی تشکیلِ نو کے دوران اس میں نیورو سرجن، امراضِ قلب اور نیورولوجی کے ماہرین کو شامل کیا ہے۔

آصف زرداری میڈیکل بورڈ کے سابق سربراہ ڈاکٹر شجیع صدیقی کو سربراہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر مظہر بادشاہ اور ڈاکٹر نذیر بھٹی کے نام نمایاں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے از سر نو ترتیب دئیے گئے میڈیکل بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کی رپورٹس پر حسبِ ضرورت ذاتی معالج سے مشاورت کرے، تاہم معالج کو بورڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری و ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر سابق صدر کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 دسمبر کو سابق صدر  آصف علی زرداری و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

پارک لین کیس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ججز کے خصوصی بینچ نے ایم پی اے فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب حکام کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری  کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم 

Related Posts