پشاور میں پادری کا قتل،علماء نے چرچ میں نماز ادا کرکے مذہبی ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maulana Tahir Ashraf offers prayers at church, condoles pastor's killing

پشاور: اتوار کے روز قتل ہونیوالے پادری ولیم کی تعزیت کے موقع پر مولانا طاہر اشرفی اوردیگرعلماء نے چرچ میں نماز ادا کرکے مذہبی ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کردی۔

وزیراعظم کے مشیر مولانا طاہر اشرفی اوردیگر علماء نے پادری ولیم سراج کی تعزیت کرنے کے بعد پشاور کے سینٹ جانز کیتھڈرل چرچ میں اپنے قافلے کے ہمراہ نماز مغرب ادا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی اور دیگر علماء چرچ میں نماز ادا کررہے ہیں ، اس موقع پر مسیحی بھی بڑی تعداد میں گرجا گھر میں موجود ہیں۔

 

اس سے قبل وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ وہ پادریوں پر حملے کی تعزیت کے لیے پشاور آئے ہیں، دو ہفتوں میں ایک مسلمان عالم اور ایک مسیحی کا قتل ہوا۔

مزید پڑھیں:پادریوں پر حملہ، مسیحی اتحاد برقراررکھیں،حکومت سیکورٹی یقینی بنائے، بشپ بینی، فادرآشرلیاقت

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پشاور پھولوں کا شہر ہے، یہاں مساجد، چرچ اور امام بارگاہیں لہولہان ہوئیں، 80 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دے کر وطن کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ خطےکا دشمن یہاں امن نہیں چاہتا، واقعےکی تحقیقات جاری، جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسے واقعات سے ملک اور قوم کا اتحاد نہیں توڑا جا سکتا۔

Related Posts