سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق
سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مختلف شہروں اور دیہات میں مکانات گر گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف واقعات کے نتیجے میں 263 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 32 مزید افراد جاں بحق ہوئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 263 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث سندھ میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 15 لاکھ ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل متاثر ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لاڑکانہ، نوڈیرو، شہداد کوٹ اور قمبر سمیت دیگر علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیرِ خارجہ نے سیلاب متاثرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

 

Related Posts